لاگ ان
منگل 29 شعبان 1444 بہ مطابق 21 مارچ 2023
لاگ ان
منگل 29 شعبان 1444 بہ مطابق 21 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
منگل 29 شعبان 1444 بہ مطابق 21 مارچ 2023
منگل 29 شعبان 1444 بہ مطابق 21 مارچ 2023

کیا کسی نبی، ولی یا اللہ کی کسی صفت کے طفیل مانگنا جائز ہے؟ جیسے : یااللہ آپ اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہم پر رحم کیجیے۔ یا آپ اپنی شان غفاری کی صدقے رحم کیجیے یا فلاں ولی کے صدقے رحم کیجیے۔۔۔

الجواب باسم ملهم الصواب

 انبیاء اور اولیاء کے توسل سے دعاء مانگنے کا مطلب یہ ہے کہ یا اللہ تیرے فلاں نبی یا تیرے فلاں نیک بندے پر جو تیری رحمت متوجہ ہے اس کے وسیلہ سے دعاء مانگتا ہوں میری حاجت پوری فرما‘‘ اس طرح دعاء مانگنا جائز ہے۔ چنانچہ المہند علی المفند اور البراہین القاطعہ میں مذکور ہے: ’’انبیاء اور اولیاء کا توسل ان کی وفات کے بعد بایں الفاظ کے الٰہی ان کے طفیل سے میری حاجت پوری کر جائز ہے شرک نہیں ہے۔‘‘ (البراھین القاطعۃ، المھند علی المفند: السوال الثالث و الرابع) 

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر3894 :

لرننگ پورٹل