لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 19 شوال 1443 بہ مطابق 20 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 19 شوال 1443 بہ مطابق 20 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 19 شوال 1443 بہ مطابق 20 مئی 2022
جمعہ 19 شوال 1443 بہ مطابق 20 مئی 2022

سوال یہ ہے کہ اشراق کی نماز سے حج عمرہ کا ثواب کیا صرف مسجد میں ہی ملے گا؟ اگر ایک شخص باجماعت نماز ادا کرتا ہے، گھر آکر اللہ کا ذکر اور قرآن کی تلاوت کرکے اشراق کی نماز پڑھتا ہے تو کیا اسے حج عمرہ کا ثواب ملےگا؟ نیز خواتین کے لیے اس بارے میں کیا حکم ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

اشراق کی فضیلت حاصل کرنے کے لئے نماز کے بعد اسی جگہ بیٹھے رہنا ضروری نہیں ہے بلکہ ذکر واذکار میں مشغول رہنا مراد ہے لہذا اگر کوئی شخص با جماعت نماز کی ادائیگی کے بعد مسلسل ذکر و اذکار میں مشغول رہے پھر گھر آکر نماز اشراق پڑھ لے تو اس کو اس نماز کی فضیلت حاصل ہو جائے گی ۔ اسی طرح خواتین نماز کے بعد کسی دنیاوی کام میں مشغول نہ ہوں بلکہ ذکر واذکار اور تلاوت قرآن میں مشغول ہوں پھر اشراق کی نماز پڑھیں تو ان کو بھی یہ فضیلت حاصل ہو جائے گی۔

قوله: "في جماعة" ظاهره ولو مع أهل بيته قوله: "ثم قعد يذكر الله تعالی" أفاد العلامة القاري في شرح الحصن الحصين أن القعود ليس بشرط وإنما المدار علی الاشتغال بالذكر هذا الوقت قوله: "ثم صلی ركعتين" ويقال لهما ركعتا الإشراق وهما غير سنة الضحی قوله: "تامة" أي كل منهما أي غير ناقص ثوابهما بارتكاب نحو محظور إحرام أو فساد والمراد الحج النفل والتأكيد يفيد أن له ذلك الأجر حقيقة وليس من قبيل الترغيب ( حاشية الطحطاوي علي المراقي، كتاب الصلاة)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4291 :

لرننگ پورٹل