لاگ ان
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023
لاگ ان
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023

ایک بلڈنگ ہے جس میں مسلم اور بہت سے غیر مسلم ہندو، کرسچن، شیعہ، آغانی وغیرہ رہتے ہیں، اس بلڈنگ کے نیچے مسلمانوں نے مسجد بنائی ہوئی ہے، اپارٹمنٹ انتظامیہ مسجد کے انتظامی اخراجات کے لیے تمام لوگوں (مسلمانوں اور غیر مسلموں) سے چندہ جمع کرتی ہے اور پھر سب کے مشترکہ جمع شدہ چندے سے مسجد کے اخراجات اور امام کی تنخواہ وغیرہ کی ادائیگی کرتی ہے۔ کیا اس طرح کرنا درست ہے؟ مفصل مدلل جواب عنایت فرمائیے۔

الجواب باسم ملهم الصواب

اگر یہ احتمال نہ ہو کہ کرسچن یا کوئی غیر مسلم مسجد میں چندہ دے کر اہل اسلام پر احسان رکھےگا یا مسلمان اس کے چندے سے مغلوب ہو کر اس کو مسجد میں اپنے دین کی ترویج کی اجازت دے دیں گے تو غیر مسلم کا چندہ قبول کرنا اور اس کو مسجد کی ضروریات میں صرف کرنا جائز ہے۔ البتہ قادیانی، بوہری، آغانی چونکہ زندیق کے حکم میں ہیں اس لیے ان سے کسی قسم کی مالی معاونت حاصل کرنا جائز نہیں۔ شیعہ اگر  دیتے وقت اپنا تشخص ظاہر کرے اور  آئندہ چل کر فتنے کا اندیشہ ہو توان سے خصوصی چندہ لینا جائز نہیں، البتہ اگر دیگر کے ساتھ عمومی چندے میں حصہ ملائے تو بظاہر اس میں کوئی حرج نہیں۔

(الف) أن شرط وقف الذمي أن يكون قربة عندنا وعندهم كالوقف على الفقراء أو على مسجد القدس، بخلاف الوقف على بيعة فإنه قربة عندهم فقط أو على حج أو عمرة فإنه قربة عندنا فقط فأفاد أن هذا شرط لوقف الذمي فقط. (رد المحتار، كتاب الوقف، مطلب قد يثبت الوقف بالضرورة) 

(ب) يعلم مما هنا حكم الدروز والتيامنة فإنهم في البلاد الشامية يظهرون الإسلام والصوم والصلاة مع أنهم يعتقدون تناسخ الأرواح وحل الخمر والزنا وأن الألوهية تظهر في شخص بعد شخص ويجحدون الحشر والصوم والصلاة والحج، ويقولون المسمى به غير المعنى المراد ويتكلمون في جناب نبينا – صلى الله عليه وسلم – كلمات فظيعة. وللعلامة المحقق عبد الرحمن العمادي فيهم فتوى مطولة، وذكر فيها أنهم ينتحلون عقائد النصيرية والإسماعيلية الذين يلقبون بالقرامطة والباطنية الذين ذكرهم صاحب المواقف. ونقل عن علماء المذاهب الأربعة أنه لا يحل إقرارهم في ديار الإسلام بجزية ولا غيرها، ولا تحل مناكحتهم ولا ذبائحهم، وفيهم فتوى في الخيرية أيضا فراجعها. (الدر المختار، کتاب الجهاد، مطلب توبة اليأس مقبولة دون إيمان اليأس)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4264 :

لرننگ پورٹل