لاگ ان
جمعہ 15 جمادی الاول 1444 بہ مطابق 09 دسمبر 2022
لاگ ان
جمعہ 15 جمادی الاول 1444 بہ مطابق 09 دسمبر 2022
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 15 جمادی الاول 1444 بہ مطابق 09 دسمبر 2022
جمعہ 15 جمادی الاول 1444 بہ مطابق 09 دسمبر 2022

 ہمارے ایک دوست کنسٹرکشن کا کام کرتے ہیں اب انہیں بوہریوں کے ہاں کام مل رہا ہے، ان کا جماعت خانہ تعمیر  کرنا ہے تو کیا کسی مسلمان کے لیے بوہر یوں کا جماعت خانہ تعمیر کرنا صحیح ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

بوہری مذہب کے چند عقائد ذیل میں ذکر کیے جا رہے ہیں جو گجراتی زبان میں شائع کردہ ایک کتا بچہ سے لیے گئے ہیں، اس میں ان کے داعی جس کا لقب ’’برہان الدین‘‘ ہے، کہتا ہے:

۱۔سورہ النجم میں ’’وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰی‘‘ کہہ کر اللہ تعالیٰ نے داعی سیدنا نجم الدین کی بزرگی اور عظمت کی قسم کھائی ہے اور انہیں نجم کا لقب دیا ہے واضح رہے کہ نجم الدین موجودہ پیشوا برھان الدین کا دادا تھا ۔(معاذاللہ )

۲۔مزید لکھا ہے کہ  آیت’’قَدْ جَاءَكُم بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا‘‘ پیر بُرھا ن الدین کے لئے ہے ۔(معاذاللہ )

۳۔مجھے حضرت محمد ﷺکے اختیارات حاصل ہیں اور میں بھی شارع ہونے کے وہ جملہ اختیارات رکھتا ہوں جو رسول اللہ ﷺکو حاصل تھے۔ (معاذاللہ )

۴۔برھان الدین لکھتا ہے کہ میں اختیار کلّی رکھتا ہوں کہ قرآنِ مجید کے احکام و تعلیمات اور شریعت کے اصول و قوانین میں جب اور جس وقت چاہوں ترمیم کرتا رہوں ۔ (معاذاللہ )

۵۔میرے تمام ماننے والے میرے ادنیٰ غلام ہیں اور اُن کے جان و مال ،ان کی پسند نا پسند اور ان کی جملہ مرضیات کا مالک میں اور صرف میں ہوں۔

۶۔میں خیرات و صدقات کے نام سے وصول ہونے والی جملہ رقوم کو خود اپنی ذات اور اپنے خاندان پر خرچ کرنے کا بلا شر کت غیر مجازہوں اورکسی کو یہ حق نہیں کہ وہ اس سلسلے میں مجھ سے کچھ پوچھے کوئی سوال کرے۔

۷۔میں کسی بھی ملک میں حکومت کے اندر حکومت ہوں اور میرا حکم ہر ملک میں میرے ماننے والوں کے لئے اس ملک کے مروج قانون سے افضل ہے جسکی پابندی ضروری ہے خواہ وہ میرا حکم اس ملک کے آئین و قانون کے منافی ہی کیوں نہ ہو ۔

۸۔میں تمام مساجد ،قبرستان خیرات و زکوٰۃ اور بیت المال کا مطلق مالک ہوں بلکہ نیکی بھی میری ملکیت ہے میری طاقت و قدرت عظیم اور مطلق ہے میری اجازت اور میرے آگے سر تسلیم کئے بغیر کسی کا بھی کوئی نیک عمل بارگاہ ِ خداوندی میں قابل قبول نہیں۔

۹۔جو کوئی مجھے نہیں مانتا، اس کی نمازیں بھی فضول ہیں ۔میری اجازت کے بغیر حج درست نہیں ۔

واضح رہے کہ گجراتی زبان میں یہ کتاب :’’کیا یہ لوگ مسلمان ہیں ؟‘‘  جماعت کے ارکان نے مرتب کی ہے ،   مذکورہ عقائد میں داعی کے لیے نبوت اور خدائی اختیارات کا اثبات بالکل واضح ہے۔ اس لیے بوہری فرقہ زنادقہ کے حکم میں داخل ہیں۔ ان سے رشتہ لینے دینے کا تعلق رکھنا جائز نہیں نیز ان کا جماعت خانہ کی تعمیر میں مزدور مستری کا کام کرنا یا ٹھیکہ لینا بھی جائز نہیں۔

يعلم مما هنا حكم الدروز والتيامنة فإنهم في البلاد الشامية يظهرون الإسلام والصوم والصلاة مع أنهم يعتقدون تناسخ الأرواح وحل الخمر والزنا وأن الألوهية تظهر في شخص بعد شخص ويجحدون الحشر والصوم والصلاة والحج، ويقولون المسمی به غير المعنی المراد ويتكلمون في جناب نبينا – صلی الله عليه وسلم – كلمات فظيعة. وللعلامة المحقق عبد الرحمن العمادي فيهم فتوی مطولة، وذكر فيها أنهم ينتحلون عقائد النصيرية والإسماعيلية الذين يلقبون بالقرامطة والباطنية الذين ذكرهم صاحب المواقف. ونقل عن علماء المذاهب الأربعة أنه لا يحل إقرارهم في ديار الإسلام بجزية ولا غيرها، ولا تحل مناكحتهم ولا ذبائحهم، وفيهم فتوی في الخيرية أيضا فراجعها…(الدر المختار وحاشية ابن عابدين، کتاب الجهاد، مطلب توبة اليأس مقبولة دون إيمان اليأس)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4026 :

لرننگ پورٹل