لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023

 میرا بکرا فارم بنانے کا ارادہ ہے قربانی اور عام ضروریات کے لیے بکریاں پالیں گے اور خرید و فروخت بھی کریں گے۔ بلڈنگ،بکریوں کی قیمت اور چارہ ہمارے ذمے ہے البتہ ایک لڑکا، جانوروں کی دیکھ بھال اور چارہ ڈالنے کا کام کرے گا۔ اس کے ساتھ معاملہ یوں ہے کہ فی الوقت اس کو منافع میں سے حصہ دیں گے البتہ بعد میں جب کاروبار سیٹ ہو جائے گا تو ارادہ ہے کہ منافع کے ساتھ ماہوار تنخواہ بھی اس کی لگا دیں گے، لڑکے کی رہائش اور کھانا ہمارے ذمے ہو گا۔ اس معاملے میں رہنمائی فرمائیے۔

الجواب باسم ملهم الصواب

جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کے لیے منافع کا کچھ حصہ بطور اجرت متعین کرنا درست نہیں، کیوں کہ اجرت مجہول (نامعلوم) ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ فاسد ہوجائے گا۔ اس لیے اس معاملے کو درست کرنے کی صورت یہ ہوگی کہ دیکھ بھال کرنے والے شخص کو یومیہ یا ماہانہ اجرت دی جائے۔

وشرطها (الإجارة) كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلی المنازعة. (الدر المختار، کتاب الاجارة، شروط الإجارة)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4248 :

لرننگ پورٹل