لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023

  درج ذیل حدیث کی سندی حیثیت پر رہنمائی فرمادیں:

 ایک بار موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا: اے اللہ! آپ نے مجھے براہ راست کلام کے شرف سے نوازا ہے، کیا آپ نے یہ شرف کسی اور کو بھی عطا کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ: آخری زمانے میں میں ایک امت بھیجوں گا، جو حضرت محمد ﷺکی امت ہوگی، جو سوکھے ہونٹوں، سوکھی زبان، کمزور جسم، حلقوں والی آنکھوں، سوکھے جگر اور بھوک سے بدحال پیٹوں کے ساتھ مجھ سے دعا کریں گے، وہ تمہارے مقابلہ میں مجھ سے کہیں زیادہ قریب ہوں گے۔ جب تم مجھ سے گفتگو کرتے ہو تو تمہارے اور میرے درمیان ستر ہزار پردے ہوتے ہیں، لیکن افطار کے وقت میرے اور محمدﷺ کے امتی کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوگا۔ اے موسیٰ! میں نے اس بات کا ذمہ لیا ہے کہ افطار کے موقع پر میں کسی روزے دار کی دعا رد نہیں کروں گا۔سبحان اللہ!!

الجواب باسم ملهم الصواب

يه حديث نزہۃ المجالس میں ان الفاظ کے ساتھ منقول ہے۔ 

قال موسی عليه السلام يا رب أكرمتني بالتكليم فهل أعطيت أحداً مثل ذلك فأوحی الله تعالی يا موسی إن لي عباداً أخرجهم في آخر الزمان وأكرمهم بشهر رمضان فأكون أقرب لأحدهم منك لأنك كلمتني وبيني وبينك سبعون ألف حجاب فإذا صامت أمة محمد صلی الله عليه وسلم حتی ابيضت شفاههم واصفرت ألوانهم أرفع الحجب بيني وبينهم وقت إفطارهم يا موسی طوبی لمن عطش كبده وأجاع بطنه في رمضان، وقال كعب الأحبار أوحی الله إلی موسی أني كتبت علی نفسي أن لا أرد دعوة صائم رمضان (باب فضل رمضان والترغيب في العمل الصالح فيه وما فيه من الفضل) ترجمہ: موسی علیہ السلام نے فرمایا اے میرے رب آپ نے مجھے اپنی ہم کلامی کا شرف بخشا کیا آپ نے کسی کو ایسی نعمت سے نوازا ہے؟ اللہ تعالی نے موسی علیہ السلام کی طرف وحی نازل فرمائی کہ اے موسی میرے کچھ بندے ہیں جن کو میں آخری زمانے میں دنیا میں بھیجوں گا میں ان کا اکرام کروں گا رمضان کے مہینے میں ان میں سے ہر ایک کے تجھ سے بھی زیادہ قریب ہوں گا کیونکہ جب تو مجھ سے بات کرتا ہے تو میرے اور تیرے درمیان ستر ہزار پردے ہوتے ہیں پس جب امت محمدﷺ  روزہ رکھے گی یہاں تک کہ ان کے ہونٹ سفید ہو جایئں گے اور ان کے رنگ زرد پڑ جایئں گے تو میں افطار کے وقت اپنے اور ان کے درمیان سے پردے ہٹا دوں گا  ۔اے موسی خوشخبری ہو اس شخص کے لیے جس کا کلیجہ پیاسا ہو اور جس کا پیٹ بھوکا ہو رمضان میں ، کعب احبار نے فرمایا اللہ تعالی نے موسی علیہ السلام کی طرف وحی کی کہ میں نے اپنے اوپر لازم کر دیا ہے کہ میں رمضان  کے روزے دار کی دعا رد نہیں کروں گا۔ 

یہ  روايت حديث كي كسي معتبر كتاب ميں موجود نہیں هے اور نه هي اس كومستند محدثین ميں سے كسي نے نقل كيا هے،  اس لئے اس روايت پر اعتماد درست نهيں۔ رمضان کے روزے  كے فضائل پر بکثرت صحيح احاديث موجود هيں لهذا روزوں کے فضائل كے بيان ميں انهيں احاديث كا ذكر كرنا بہتر هے. 

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر3770 :

لرننگ پورٹل