لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022

 میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں ایک ادارے میں مقیم ہوں، اچانک بارش ہوتی ہےاورآسمان سے میری طرف ایک شہتوت کے درخت کی ٹہنی اور اس میں انگور کی بیل لپٹی ہوئی آ گری تو میں نے اس کو اورپودوں کے درمیان بودیا تاکہ یہ بھی پروان چڑھے۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتادیں۔ جزاک اللہ خیراً

الجواب باسم ملهم الصواب

مذکورہ خواب خیر و برکت مال و اولاد کی زیادتی پر دلیل ہے ان شاء اللہ یہ تمام نعمتیں حاصل ہوں گی اور ان میں برکت بھی ہو گی۔

(الف) (ومن رأی) المطر قد عاجله فإنه يرزق رزقاً حسناً واسعاً من غير ضيق والمطر فرج وغياث في تلك السنة.(تعطير الانام في تعبير المنام، باب الميم)

(ب) (توت) أكله في المنام يدل علی كسب واسع نافع لصاحب الرؤيا والأسود منه دنانير والأبيض منه دراهم وشجرته رجل صاحب أموال وأولاد والتوت يدل علی صلاح الدين وحسن اليقين وعافية البدن لمن أكله ويأتي في فرصاد. (تعطير الانام في تعبير المنام، باب التاء)

(ج) (عنب) هو في المنام رزق حسن والعنب رزق دائم واسع مدخر(تعطير الانام في تعبير المنام، باب العين)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4691 :

لرننگ پورٹل