ميں اكثر یہ خواب دیکھتی ہوں کہ میں کسی کھلے گراؤنڈ میں ہوں لیکن مجھے نکلنے کا راستہ نہیں ملتا یا کبھی کسی بلڈنگ میں ہوتی ہوں اور وہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ مجھے نہیں ملتا اور میرے پیچھے کچھ لوگ پڑے ہوتے ہیں جو مجھے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، کبھی پانی بھرنا شروع ہوجاتا ہے جس میں میں ڈوب رہی ہوتی ہوں بڑی مشکل سے اٹھتی ہوں، کبھی بہت سارے دروازے ہوتے ہیں لیکن میں وہاں سے نکل نہیں پاتی، ہر خواب میں یہی ہوتا ہے کہ میں کسی چیز سے یا کچھ لوگوں سے بھاگ رہی ہوتی ہوں جو مجھے نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتادیجیے۔
الجواب باسم ملهم الصواب
بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ خواب دیکھنے والی کسی گناہ میں مبتلا ہے، اس لیے ہر قسم کے گناہوں سے توبہ و استغفار کا اہتمام ہوناچاہیے۔ کسی متبع سنت بزرگ سے اگر اصلاحی تعلق قائم کرلیا جائے، وعظ کی مجلس میں حاضرہونا آسان ہو تو وہ کام کیا جائے، ورنہ خط و کتابت کے ذریعہ ان سے رہنمائی لیے کر عمل کیا جائے۔
والله أعلم بالصواب
فتویٰ نمبر4224 :