لاگ ان / رجسٹر
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022

ایک خاتون کا انتقال ہوگیا، پسماندگان میں شوہر، خاتون کی ماں، پانچ بھائی  اور دوبہنیں ہیں۔ خاتون کی ملکیت میں جو سونا اور پیسہ ہے اس کا حق دار کون ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

صورت مسئولہ میں بوقت انتقال خاتون کی ملکیت میں منقولہ وغیر منقولہ جائیداد، نقدی سونا چاندی اور چھوٹا بڑا جو بھی سامان تھا، حتی کہ سوئی دھاگہ سب مرحومہ کا ترکہ ہے، سب سے پہلے اس میں سے کفن دفن کا متوسط خرچہ نکالا جائے، اس کے بعد مرحومہ کے ذمے کسی کا قرض ہو تو کل مال سے اس کو ادا کیا جائے، اس کے بعد مرحومہ نے کسی غیر وارث کے لیے کوئی جائز وصیت کی ہو، تو تہائی مال   کی حد تک اس پر عمل کیا جائے، اس کے بعد كل مال كے 36 حصے کر کے مرحومہ کے شوہر کو18 حصے، مرحومہ کی والدہ کو 6 حصے، مرحومہ کے ہر ایک بھائی کو2 حصے اور مرحومہ کی ہر ایک بہن کو ایک حصہ ملے گا۔ یعنی 100 روپے میں سے مرحومہ کے شوہر کو50 روپے، مرحومہ کی والدہ کو16.66روپے، مرحومہ کے ہر ایک بھائی کو 5.55 روپے اور مرحومہ کی ہر ایک بہن کو 2.77روپے ملیں گے۔

 ورثاء

 شوہر

 والدہ

 بھائی

بھائی 

بھائی 

بھائی 

 بھائی

 بہن

 بہن

 مسئلہ6

 3 

 1

 2

 تصحیح36

 18

6

 2

 2

 2

 2

 2

 1

 1

 فیصد

 50

16.66

 5.55

 5.55

 5.55

 5.55

 5.55

 2.77

 2.77

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4434 :

لرننگ پورٹل