لاگ ان
ہفتہ 10 رمضان 1444 بہ مطابق 01 اپریل 2023
لاگ ان
ہفتہ 10 رمضان 1444 بہ مطابق 01 اپریل 2023
لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 10 رمضان 1444 بہ مطابق 01 اپریل 2023
ہفتہ 10 رمضان 1444 بہ مطابق 01 اپریل 2023

 کچھ دوستوں نے یہ اعتراض کیا ہے کہ سنی علماء اہل بیت کا تذکرہ زیادہ نہیں کرتے اور نہ لکھتے ہیں، غیر اہل بیت صحابہ کا تذکرہ کرتے ہیں، اس سلسلے میں اہل بیت کی فضیلت پر مشتمل چند کتابوں کے نام بتادیجیے جو ان دوستوں کو بتائی جاسکیں۔

الجواب باسم ملهم الصواب

یہ اعتراض غلط ہے کہ سنی علماء  اہل بیت کا تذکرہ نہیں کرتے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ سنیوں کے خلاف جو ایک طبقہ ہے وہ اہل بیت کا مداح ہے لیکن دیگر صحابہ کا  گستاخ ہے کسی موقع پر صحابہ کو گالی دینے یا برا بھلا کہنے یا کم از اکم تبرا اور بیزاری کے ظاہر کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتا حضرات اہل بیت کے فضائل تو مسلم ہیں اور اس میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں لیکن جب ایک طبقہ حضرات صحابہ پر مختلف قسم کی بہتان تراشیاں کر رہا ہے تو صحابہ کے دفاع کی خاطر اہل سنت علماء صحابہ کے فضائل و مناقب اور ان کی دینی خدمات ان کی آپس کی محبت اور اہل بیت سے ان کے تعلقات کو بیان کرتے ہیں تاکہ کسی طرح امت مسلمہ کے سامنے دین کا صحیح رخ سامنے آئے اور وہ گمراہی پھیلانے والے یا صحابہ کرام سے بغض و عناد رکھنے والوں سے ہوشیار رہ سکیں۔ اہل سنت علماء نے حضرات اہل بیت کے فضائل پر مختلف کتابیں لکھیں ہیں۔

حضرت علی و حسین از حضرت سید نفیس شاہ الحسینی ، شان حیدر کرار از حضرت مولانا عبد الستار تونسوی صاحب، شہید کربلا از حضرت مولانا مفتی شفیع صاحب ، فضائل صحابہ واہل بیت از شاہ عبد العزیز دہلوی، شہادت حسین از مفتی عبد الستار صاحب، اہل بیت سیرت فضائل و مناقب 

مجموعہ افادات از ادارہ تعلیمات اشرفیہ ان کے علاوہ اور بے شمار کتابیں موجود ہیں۔

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4433 :

لرننگ پورٹل