لاگ ان
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023
لاگ ان
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023

ایک شخص جو دین کی تبلیغ کی طرف مائل رہا ہو اور اپنے گھر میں تمام دین پر عمل کی کوشش بھی کرتا رہا ہو، لیکن بیروزگاری کی آزمائش آنے کے بعد اللہ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے سگریٹ نوشی شروع کردے اور ماں، بیوی، بہن کے روکنے کے باوجود اس لت میں مبتلا رہے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

تبلیغ دین میں لگے رہنا اور مکمل دین پر عمل کرنے کی کوشش کرنا باعث فضیلت ہے۔ چنانچہ مالی تنگیوں اور مصائب میں مبتلا ہونے کے بعد ایسے شخص کو بطریق اولیٰ  رجوع الی اللہ کی طرف اور زیادہ مائل ہونا چاہیے تھا۔ سگریٹ نوشی اچھی عادت نہیں، صحت کےلیے بھی نقصان دہ ہے، گھر والوں کا اسے سمجھانا درست ہے۔ اسے چاہیے کہ اچھی نصیحتوں پر عمل کرے۔ اور مالی آزمائش میں سرخرو ہونے کے لیے  اللہ تعالیٰ کے حضور خوب گڑگڑا کر دعا مانگے تاکہ اللہ تعالیٰ اس پر سے اس آزمائش کو دور فرمادے۔

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4400 :

لرننگ پورٹل