لاگ ان
منگل 29 شعبان 1444 بہ مطابق 21 مارچ 2023
لاگ ان
منگل 29 شعبان 1444 بہ مطابق 21 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
منگل 29 شعبان 1444 بہ مطابق 21 مارچ 2023
منگل 29 شعبان 1444 بہ مطابق 21 مارچ 2023

کیا دنیا کی تعلیم حاصل کرنا فرض کفایہ ہے؟ کیونکہ اگر دنیا کی تعلیم نہیں ہوگی علاج کیسے ہوگا، ملک کی حفاظت کےلیے جدید اسلحہ کیسے بنےگا، ملک کی معیشت کےلیے یہ ضروری ہے، ورنہ مسلم ملک دوسرے ملکوں کے سہارے پر ہوجائیں گےاور ان کی پالیسی ماننی پڑجائے گی، اس کے علاوہ بھی اللہ نے قرآن میں حکم دیا ہے کہ کشتیوں میں جاؤ، سمندر کے اندر سے سامان نکالو، یہ بغیر ٹیکنالوجی کے کیسے ممکن ہے؟ اس طرح تو مسلمان دنیا میں پیچھے رہ جائیں گے۔

الجواب باسم ملهم الصواب

 وہ عصری علوم جن کے حصول کے بغیر دنیا کا نظام چلانا ایک مشکل کام ہے ایسے علوم کو جائز طریقے سے سیکھنا سکھانا فرض کفایہ ہے ہر دور میں کچھ ایسے لوگوں کا ہونا ضروری ہے جو ان علوم پرشریعت کے دائرے میں رہ کر محنت کریں تا کہ دنیا کا نظام بھی اچھے طریقے پر چل سکے اور آخرت بھی برباد نہ ہو۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 42)

وأما فرض الكفاية من العلم، فهو كل علم لا يستغنی عنه في قوام أمور الدنيا كالطب والحساب والنحو واللغة والكلام والقراءات وأسانيد الحديث وقسمة الوصايا والمواريث والكتابة والمعاني والبديع والبيان والأصول ومعرفة الناسخ والمنسوخ والعام والخاص والنص والظاهر وكل هذه آلة لعلم التفسير والحديث، وكذا علم الآثار والأخبار والعلم بالرجال وأساميهم وأسامي الصحابة وصفاتهم، والعلم بالعدالة في الرواية، والعلم بأحوالهم لتمييز الضعيف من القوي، والعلم بأعمارهم وأصول الصناعات والفلاحة كالحياكة والسياسة والحجامة. اهـ.

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4452 :

لرننگ پورٹل