لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 26 شوال 1443 بہ مطابق 27 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 26 شوال 1443 بہ مطابق 27 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 26 شوال 1443 بہ مطابق 27 مئی 2022
جمعہ 26 شوال 1443 بہ مطابق 27 مئی 2022

میں ایک مصلیٰ کا امام ہوں، میرا مصلی یعنی نماز کی جگہ ایک فلیٹ کے نیچے گراؤنڈ فلور کے فلیٹ کے کمروں کی دیواریں گراکر بنایا گیا ہے جس میں امام وموذن متعین ہے اور مصلی کاکچھ حصہ فلیٹ کےاحاطہ سےباہر بھی ہے اور امام کا مصلی بھی کچھ باہر کےاحاطے میں ہے اور ایک بات یہ واضح کردوں کہ ہمارے ہاں تقریبا 120 افراد کی گنجائش ہےاور فلیٹ کےقرب وجوار میں بڑی بڑی کافی ساری مساجد بھی ہیں جہاں بھرپور انداز میں جمعہ اداہوتا ہے، ہم نے مجبوراً لاک ڈاؤن کے دوران اس مصلی میں کچھ عرصہ جمعہ ادا کیا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ ان تمام تفصیلات کے ساتھ کیا ہم اس مصلی میں مستقل جمعہ شروع کرواسکتے ہیں؟

الجواب باسم ملهم الصواب

جمعہ کے صحیح ہونے کے لئے مسجدہونا شرط نہیں ہے ،شہر، فنائے شہریا بڑے گاؤں (جس میں شہر جیسی سہولیات موجود ہوں) میں کسی بھی جگہ مثلا مسجد ،مصلی ،میدان میں جمعہ اداہو سکتا ہے، بشرطیکہ جمعے کی صحیح ہونے کی دیگر تمام شرائط پائی جاتی ہوں۔ البتہ جامع مسجد میں جمعہ پڑھنا افضل و اولی ہے، بغیر کسی عذر کے جامع مسجد کو چھوڑ کر کسی مخصوص جگہ جمعہ پڑھنے کی عادت بنا لینا مکروہ ہے۔ لہذا صورت مسئولہ میں اگر جامع مسجد قریب ہو اور اس میں اہل محلہ کے لئے نماز پڑھنے کی گنجائش موجود ہو تو ایسی صورت میں جامع مسجد میں جا کر جمعہ کی نماز میں شرکت کی جائے تاہم اگرکسی دینی شرعی مصلحت مثلاً وعظ ونصیحت، محلے کے زیادہ افراد کی نماز جمعے میں شرکت وغیرہ کے پیشِ نظر اہل محلہ کے لیے اس  مصلی میں باقاعدہ جمعہ کا انعقاد کیا جائے تو یہاں بھی جمعہ ادا ہو جائے گا۔

(قوله أو مصلاه) أي مصلی المصر؛ لأنه من توابعه فكان في حكمه والحكم غير مقصور علی المصلی بل يجوز في جميع أفنية المصر؛ لأنها بمنزلة المصر في حوائج أهله والفناء في اللغة سعة أمام البيوت وقيل ما امتد من جوانبه كذا في المغرب (البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري، 2/ 152)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر2549 :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

لرننگ پورٹل