لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022

 بعض لوگ قرآن مجید میں مور کے پر ثواب سمجھ کر رکھتے ہیں، حالانکہ یہ بات یقین سے بھی نہیں کہی جاسکتی کہ آیا وہ نجاست سے پاک ہیں یا نہیں۔ براہ کرم مذکورہ مسئلہ سے متعلق شرعی حکم بیان فرما دیجئے۔

الجواب باسم ملهم الصواب

قرآنِ مجید میں مور کے پر کو ثواب سمجھ کے رکھنے کا شریعت میں ثبوت نہیں ہے، اس لیے اس کو باعثِ خیر و برکت سمجھ کر رکھنا درست نہیں۔ ہاں اگر مور کا پر پاک ہو اور اس کے حسن و خوبصورتی کی وجہ سے قرآن مجید یا دیگر کتب میں رکھا جائے تو اس میں کوئی قباحت بھی نہیں۔

امداد الفتاویٰ میں ہے:’’سوال: پرِ طاؤس کا مصحف میں رکھنا کیسا ہے؟

الجواب: چونکہ کوئی امر مانع نہیں ؛ لہٰذا جائز ہے‘‘۔ (امداد الفتاوی، جلد 4، صفحہ 59)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4465 :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

لرننگ پورٹل