لاگ ان / رجسٹر
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022

سوال نمبر۱:اگر کوئی یہ کہتاہے کہ ہم تو محنت کر کے تنخواہ لیتے ہیں اور باقی ادارے حرام ہی لے رہے ہیں ، کچھ اداروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ وه بھی عوام کا مال کھارہی ہے، اس کے بارے میں وضاحت کردیجیے۔

سوال نمبر۲:یہ بھی بتا دیجیے کہ بینک کی جاب کرنے والے سے نکاح اور شادی کرسکتے ہیں؟

سوال نمبر۳:کیا بینک کی جاب چھوڑنے پر اس کی پینشن کی طرح جو رقم آخر میں رقم ملتی ہے وه لے سکتے ہیں؟

قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب درکار ہے۔

الجواب باسم ملهم الصواب

۱۔جس کام کو انجام دینا شرعاً حرام ہو اس کی اجرت بھی حرام ہے، مروج بینکوں کے اکثر کاروبار سودی لین دین سے متعلق ہونے کی بناء پر حرام ہیں، اس لیے ان کی اجرت بھی حرام ہے۔ کسی اور فرد کے حرام کھانے سے دوسروں کے لیے حرام خوری جائز نہیں ہوگی۔ لہذا حرام نوکری کے لیے یہ بہانہ کرنا کہ فلاں بھی تو حرام کھاتا ہے شریعت کی نگاہ میں درست نہیں۔ لہذا ایسے شخص پر لازم ہے کہ حرام نوکری کرنے اور اس سے ملنے والی تنخواہ کے استعمال سے اجتناب کریں۔ دوسروں کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنانے کی بجائے اپنے اعمال و عقبیٰ پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ فرمان باری تعالیٰ ہے: وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَی(فاطر:18) ترجمہ:’’ اور (روز قیامت) کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی اور کا بوجھ نہیں اٹھائے گا‘‘۔

۲۔جو شخص بینک میں ملازمت کرتا ہے اگر اس کی آمدنی بینک کی تنخواہ ہی ہے، اس کے علاوہ کوئی حلال ذریعہ آمدن نہیں ہے جس سے بیوی کا نان نفقہ برداشت کر سکےتو اس سے نکاح کا رشتہ قائم کرنا جائز نہیں۔ اور اگر اس شخص کی آمدنی کا زیادہ حصہ اس تنخواہ کے علاوہ کسی اور حلال آمدنی کا ہے تو اس سے نکاح کا رشتہ قائم کرنے کی گنجائش ہے۔

۳۔ملازمت ختم ہونے پر بینک کی طرف سے دیا جانے والا پراویڈنٹ فنڈ یا پنشن وغیرہ چونکہ حرام مال سے دیا جاتا ہے، اس لیے اس رقم کو لینا بھی جائز نہیں۔

أهدی إلی رجل شيئا أو أضافه إن كان غالب ماله من الحلال فلا بأس إلا أن يعلم بأنه حرام، فإن كان الغالب هو الحرام ينبغي أن لا يقبل الهدية. (الفتاوی الهندية، كتاب الكراهية، الباب الثاني عشر)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4691 :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

لرننگ پورٹل