لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023

ٹک ٹاک ایپ کا استعمال کیسا ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

یہ ایپ دور جدید میں خود نمائی اور خود پسندی کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ بہت سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس ایپ میں خود نمائی کے شوق میں فضول تصویر کشی، رقص و موسیقی، بے حیائی اور خرافات و بکواسات وغیرہ میں مشغول دکھائی دیتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ انھیں دیکھیں اور پسند کریں، جس کی بناء پر مرتکب افراد کے ساتھ ساتھ انھیں دیکھنے والے افراد محرمات کو دیکھنے کے ساتھ ان گناہوں میں بھی برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ الغرض ہماری معلومات کے مطابق اس ایپ کو جائز حدود کےا ندر رہتے ہوئے استعمال کرنا ممکن نہیں۔ چنانچہ مذکورہ گناہوں کے مرتکب ہونے کی بناء پر اس ایپ کو استعمال کرنا جائز نہیں۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے: اِنَّ الَّذِيْنَ يُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِيْعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ فِي الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ اللّٰهُ يَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ(النور:19) ترجمہ: ’’یاد رکھو کہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بےحیائی پھیلے، ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے‘‘۔ 

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر2952 :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


لرننگ پورٹل