ایسا کرکٹ ٹورنامنٹ جس میں شریک ہونے کے لیے ہر ٹیم کو کچھ رقم منتظم کے پاس جمع کرانی پڑتی ہے۔ اس جمع شدہ رقم سے میچ کے اخراجات کیے جاتے ہیں جیسے بال، ٹیپ وغیرہ، اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کا انعام بھی اسی جمع شدہ رقم میں سے دیا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ اس طرح کا ٹورنامنٹ جوے کی تعریف میں داخل ہوتا ہے یا نہیں؟
الجواب باسم ملهم الصواب
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کے ذمے مخصوص مقدار میں رقم جمع کروانا لازم ہے، اسی رقم سے جیتنے والی ٹیم کو انعام دیا جاتا ہے، جو شرعی نقطہ نگاہ سے قمار یعنی جوا میں داخل ہے۔ اس لیے یہ جائز نہیں۔
(ولا بأس بالمسابقة في الرمي والفرس)…(حل الجعل) وطاب…(إن شرط المال) في المسابقة (من جانب واحد وحرم لو شرط) فيها (من الجانبين) لأنه يصير قمارا (إلا إذا أدخلا ثالثا) محللا (بينهما) بفرس كفء لفرسيهما يتوهم أن يسبقهما وإلا لم يجز ثم إذا سبقهما أخذ منهما وإن سبقاه لم يعطهما وفيما بينهما أيهما سبق أخذ من صاحبه. (الدر المختار، باب الربا، مطلب فی استقراض الدرهم)
والله أعلم بالصواب
فتویٰ نمبر4501 :