کیا مسجد کے پیسوں سے مسجد میں کفن اور چارپائی لاکر رکھ سکتے ہیں کہ بعد میں میت والوں سے لے لیے جائیں؟
الجواب باسم ملهم الصواب
میت کی چارپائی ضروریات مسجد میں داخل نہیں اس لئے اس کا مسجد کی آمدنی سے خریدنا جائز نہیں۔ کوئی صاحبِ خیر از خود خرید کر مسجد میں رکھ دے تاکہ بوقت ضرورت اہل محلہ استعمال کرسکیں، یہ بہتر صورت ہے۔ کفن اگر نفع کے ساتھ فروخت کرنے کی نیت سے خریدا جائے تو اس کی گنجائش ہوگی۔
ليس لقيم المسجد أن يشتري جنازة وإن ذكر الواقف أن القيم يشتري جنازة، كذا في السراجية. (الفتاوی الهندية، كتاب الوقف، الباب الحادي عشر في المسجد وما يتعلق به، الفصل الثاني في الوقف وتصرف القيم وغيره في مال الوقف عليه)
والله أعلم بالصواب
فتویٰ نمبر4318 :