لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023

اگر اللہ ہم سب میں برابری چاہتا ہے تو کیوں کچھ لوگ دوسرے لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور کیوں کچھ لوگ طاقتور اور کچھ کمزور ہوتے ہیں؟

الجواب باسم ملهم الصواب

اللہ تعالیٰ اپنے تمام بندوں کے ساتھ انصاف کا معاملہ فرماتے ہیں، کسی پر ذرہ برابر ظلم نہیں فرماتے۔ باقی اپنی حکمت بالغہ کے پیش نظر بندوں کے ما بین حالات میں تفاوت رکھتے ہیں، جسے چاہتے ہیں عزت دیتے ہیں جسے چاہتے ہیں ذلت، جس کو چاہیں رزق زیادہ عطا فرمائیں اور جس کو چاہیں کم عطا فرمائیں، جس کو چاہیں بیٹے دیں جس کو چاہیں بیٹیاں دیں اور جس کو چاہیں اولاد سے محروم رکھیں۔ لہذا حالات کے تفاوت کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر اعتراض کرنا جائز نہیں۔ ہر اچھی بری حالت جو پیش آئے، اس کو تقدیر کا فیصلہ سمجھ کر قبول کرلے، یہی بندگی ہے۔

قال رحمه الله تعالی: "ومن أسمائه الحكم العدل الذي يحكم بين عباده في الدنيا، والآخرة بعدله، وقسطه فلايظلم مثقال ذرة، ولا يحمل أحداً وزر أحد، ولا يجازي العبد بأكثر من ذنبه، ويؤدي الحقوق إلی أهلها، فلا يدع صاحب حق إلا وصل إليه حقه. (تفسير أسماء الله الحسنی للسعدي، ص: 185)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4468 :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


لرننگ پورٹل