لاگ ان / رجسٹر
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022

کیا کسی بچی کا نام ’’اروٰی‘‘ رکھا جاسکتا ہے؟ ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ اروی ابولہب کی بیوی کا نام تھا۔ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔ 

الجواب باسم ملهم الصواب

’’ارویٰ‘‘ کے معنی ’’خوب رو‘‘ کے آتے ہیں، رسول اللہ ﷺ کی پھوپھی، چچا زاد بہن اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ سمیت کئی صحابیات کا نام ’’ارویٰ‘‘ تھا۔ اس لیے’’ارویٰ‘‘ نام رکھا جاسکتا ہے۔ 

أروی بنت عبد المطلب بن هاشم الهاشمية عمة رسول اللَّه صلّی اللَّه عليه وسلّم. (الاصابة في تمييز الصحابة، المجلد الثامن، كتاب النساء، حرف الالف)

أروی بنت الحارث بن عبد المطلب الهاشمية، والدة المطلب بن أبي وداعة السهمي. ذكرها ابن سعد في «الصّحابيّات»في باب بنات عم النبي صلّی اللَّه عليه وسلّم. (الاصابة في تمييز الصحابة، المجلد الثامن، كتاب النساء، حرف الالف)

 أروی بنت كريز بن ربيعة بن حبيب بن عبد شمس العبشمية، والدة عثمان بن عفان. أمّها البيضاء بنت عبد المطلب عمة رسول اللَّه صلّی اللَّه عليه وسلّم. (الاصابة في تمييز الصحابة، المجلد الثامن، كتاب النساء، حرف الالف)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4598 :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

لرننگ پورٹل