لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022

ایک خاتون جس کے حیض کی مدت مقرر نہیں ہے، كبھی دو مہینے بعد توكبھی چار مہینے بعد حیض آتا ہے، اس خاتون کو پاکی کی حالت میں شوہر نے طلاق دے دی، اب یہ خاتون عدت کیسے گزارے اور اس کی عدت كے كتنے دن ہوں گے؟ برائے مہربانی اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللہ خیرا

الجواب باسم ملهم الصواب

جس عورت كو حیض  آتا ہو اس كی عدتِ طلاق تین حیض ہے، اگر چہ ایك حیض كے بعد دوسرا حیض آنے پر دو مہینے  یا اس سے زائد وقفہ ہو، لہذا جس پاكی كے زمانے میں اس خاتون كو طلاق ہوئی ہے اس كے بعد تین حیض مكمل ہونے پر اس خاتون كی عدت پوری ہوگی۔

(و) العدة (في) حق (من لم تحض) حرة أم أم ولد (لصغر) بأن لم تبلغ تسعا (أو كبر) . بأن بلغت سن الإياس (أو بلغت بالسن) وخرج بقوله (ولم تحض) الشابة الممتدة بالطهر بأن حاضت ثم امتد طهرها، فتعتد بالحيض إلی أن تبلغ سن الإياس (الدر المختار وحاشية ابن عابدين،۳/ ۵۰۸)

قال أصحابنا إذا تأخر حيض المطلقة لعارض أو غيره بقيت في العدة حتی تحيض أو تبلغ حد الإياس(حاشية ابن عابدين,۳/ ۵۱۰)

(قوله: ثلاث حيض) بالنصب علی الظرفية أي في مدة ثلاث حيض ليلائم كون مسمی العدة تربصا يلزم المرأة، والرفع إنما يناسب كون مسماها نفس الأجل إلا أن يكون أطلقها علی المدة مجازا كما في فتح القدير نهر. . . (قوله: كذا) أي كالحرة في كون عدتها ثلاث حيض كوامل إذا كانت ممن تحيض درر وغيرها (الدر المختار وحاشية ابن عابدين،۳/۵۰۵)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4618 :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

لرننگ پورٹل