دیندار رشتے

الحمد للہ فقہ اکیڈمی کے شعبۂ مستورات کے تحت ”دیندار رشتے“ کے نام سے ایک خدمت فراہم کی جارہی ہے جس کا مقصد ایسے افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے جو اپنے بچوں اور بچیوں کے لیے دیندار رشتوں کی تلاش میں ہیں۔ اس خدمت کے تحت رشتے کے خواہشمند حضرات و خواتین کے کوائف گوگل فارمز کے ذریعے نہایت رازداری سے جمع کیے جائیں گے، اور ادارے کی طرف سے نامزد ذمے دار خواتین ان کوائف کو مدِ نظر رکھتے ہوئے والدین کے مابین رابطہ کروانے کی سہولت فراہم کریں گی۔

اہم نوٹ: البتہ یہ بات واضح رہے کہ ادارہ محض دینی خدمت کے جذبے کے تحت صرف باہمی رابطے کروانے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اس معاملے میں ادارے کا کوئی مالی مفاد وابستہ نہیں ہے۔ نیز قطعی طور پر جانبین کے پیشِ نظر رہے کہ رابطہ کروانے کے بعد ادارے کی کسی بھی قسم کی کوئی ذمے داری/ مسئولیت نہیں ہے۔ احباب سے گزارش ہے کہ اپنے طور پر تحقیق کر کے معاملات کو آگے بڑھائیں۔
رشتے کے خواہشمند فرد کے کوائف