الحمد للہ فقہ اکیڈمی کے شعبۂ مستورات کے تحت ”دیندار رشتے“ کے نام سے ایک خدمت فراہم کی جارہی ہے جس کا مقصد ایسے افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے جو اپنے بچوں اور بچیوں کے لیے دیندار رشتوں کی تلاش میں ہیں۔ اس خدمت کے تحت رشتے کے خواہشمند حضرات و خواتین کے کوائف گوگل فارمز کے ذریعے نہایت رازداری سے جمع کیے جائیں گے، اور ادارے کی طرف سے نامزد ذمے دار خواتین ان کوائف کو مدِ نظر رکھتے ہوئے والدین کے مابین رابطہ کروانے کی سہولت فراہم کریں گی۔